شہباز شریف

وزیراعظم کی بابائے قوم کے مزار پر حاضری

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر حاضری دی ہے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، وزیراعظم کی خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیربیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، فیصل ائیر بیس سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر کے ہمراہ مزار قائدؒ پہنچے اور حاضری دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمند کئے۔ مزار قائد ؒ پر حاضری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ جائیں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے