مریم نواز

ملک کو بیرونی خطرہ نہیں بلکہ اندرونی انتشار اور فتنے کا خطرہ ہے۔ مریم نواز

بہاولپور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں بلکہ عمران خان کے اندرونی فتنے اور انتشار کا خطرہ ہے، جسے ہر صورت کچلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے دباو کے باوجود بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، کون ہے وہ لیڈر جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے لیڈر کا نام نوازشریف ہے۔ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا۔ یہ ہوتی ہے خودداری، یہ ہوتی ہے آزادی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے دن رات ملک کی خدمت کی، فتنہ خان قوم تم سے پوچھتی ہے تم نے قوم کو کیا دیا؟ تم نے گالیوں، غربت، افلاس، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، فتنہ خان چیلنج کرتی ہوں اپنا ایک کارنامہ بتادو۔ آج پاکستان کو کوئی بیرونی سیکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں، آج پاکستان کو اندرونی انتشار، فتنہ سے خطرہ ہے، انتشار اور فتنہ کا دوسرا نام کیا ہے؟ پاکستان میں سب سے بڑے فتنے اور انتشار کا نام عمران خان ہے، پاکستان کو کسی دشمن سے نہیں فساد اور فتنہ سے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے