حافظ حمداللہ

ساڑھے تین سال سے عمران خان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، حافظ حمد اللہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال سے عمران خان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، جس تیز رفتاری سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے عوام کی آمدنی میں اضافہ کیوں نہیں ہورہا؟

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) حافظ حمداللہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست اور عوام کو آئی ایم ایف کی چوکیداری اور نوکری پر لگا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈ ی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سال2021  کا اختتام منی بجٹ پر اور سال نو 2022 کا آغاز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کیا، جو کہ بیک وقت عوام پر دو خطرناک جان لیوا دھماکوں سے کم نہیں۔ حافظ حمد اللہ نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایم کی قیادت میں سڑکوں پر نکلنا ہوگا تاکہ ملک اورقوم کو اس مسلط عذاب سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے