گیس

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، چولھے ٹھنڈے ہو گئے

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں گیس نایاب ہوگئی، کراچی سے پشاور تک گھروں میں چولھے ٹھنڈے ہو گئے۔  گیس بندش کے باعث گھریلو صارفین کو شید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر بار باہر سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی  گیس کی کمی کے مسئلے نے عوام کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، صبح کے آغاز سے دن کے اختتام تک کہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں گیس کا کوئی نام و نشان نہیں جس کے باعث  بچے بڑے ناشتے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبور  ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی شدید  لوڈشیڈنگ سے  شہری دہائی دینے پر مجبور ہوگئے۔ گیس بندش کے باعث حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ جبکہ صنعت کاروں کی جانب سے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے