احسن اقبال

عمران خان 2011 سے جو راگ الاپ رہے ہیں وہ بےنقاب ہوگیا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے  منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان 2011 سے جو راگ الاپ رہے ہیں وہ بےنقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ  4 سال تک عمران خان سیاہ سفید کا بادشاہ تھا، نیب اور چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر ناچتے تھے، ایک ثبوت ثابت نہیں کر سکا کہ کس نے خورد برد یا کک بیکس کیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بار عمران خان اور شہزاد اکبر کو چیلنج کیا تھا۔ نواز شریف کا دوربین اور خوردبین سے احتساب کیا گیا، مجھ پر بے بنیاد جھوٹے الزام لگائے گئے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب کیےگئے، ہم نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں کرپشن ثابت کرو ہم قومی مجرم ہوں گے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیں، عدالتیں اپنے فیصلوں میں نیب ترامیم سے متعلق ہدایات دے چکی،  عمران خان سیاستدانوں کو بغیر ثبوت جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ٹرینڈ بنا بنا کر حکومت چلائی گئی، بہتان تراشی کی سیاست کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے