مریم اورنگزیب

عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ سب کچھ لوٹنے آئے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اور بزدار  عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، دوائی اور گیس لوٹنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیور (نیب) کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب تھک ہار چکا، شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کے حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی اے کے حوالے کردیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے