رانا ثناءاللہ

ملک میں نفرت کا بیج بونے والے آج اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں نفرت کا بیج بونے والے آج اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے یوم تکبیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ جب حکومت میں تھے تو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، پی ٹی آئی والوں کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی مسلم لیگ ن کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، اب یہی لوگ رونا دھونا کرکے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے عہدے پر براجمان رہنے والا شخص 12 روز کی قید تنہائی پر رو پڑا۔ عمران خان نے عوام میں اصلیت ظاہر ہونے کے بعد ملکی اداروں کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رات کے وقت انٹیلی جنس حکام نے فون پر بتایا کہ کچھ کالز پکڑی گئی ہیں جن میں پلاننگ کی جارہی تھی کہ کسی معروف پی ٹی آئی رہنما کے گھر فائرنگ کرکے خون خرابہ کرنا ہے، دوسرا پلان یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کرکے اس کا الزام ملکی اداروں پر لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے