مریم نواز

1998ء میں کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو دھماکوں کی بجائے بالٹی میں منہ چھپا لیتا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 1998ء میں کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو دھماکوں کی بجائے بالٹی میں منہ چھپا لیتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے یوم تکبیر کے موقع پر ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے طاقتور ممالک کے دباؤ کو قبول نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے جس کی وجہ سے ملک ناقابل تسخیر ہوگیا۔ عالمی طاقتوں نے نواز شریف کو خریدنے کی کوشش کی اور بے شمار مال و دولت کا لالچ دیا لیکن نواز شریف نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایٹمی دھماکے کردیئے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسی ایٹم بم کی وجہ سے آج دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرتی۔ ایک طرف نواز شریف ہے جس نے ملک کے دفاع کو مضبوط تر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور دوسری طرف عمران خان ہے جس نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے دفاع کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کی یادگاروں کو نظر آتش کیا، جو کام عمران خان نے کیا ہے وہ کام بھارت اور ٹی ٹی پی بھی نہیں کرسکے، عمران خان کو اپنے گناہوں کی سزا مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے