خواجہ آصف

عمران خان اب دفاعی طور پر ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وزیر دفاع

سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عمران خان اب دفاعی طور پر ملک کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مذاکراتی ٹیم کے لیے مزید نام دیں، اگر ٹیم کے موجودہ ممبر پارٹی چھوڑ گئے تو متبادل موجود ہونا چاہیے۔ دفاع کے جذبے کو اقتدار کے بھوکے سیاستدان چیلنج کررہے ہیں، نواز شریف نے جو کہا اس کی تائید کرتا ہوں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی لیڈر منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہیں، سیاستدانوں کو دفاع مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے سو فیصد درست کہا ہے کہ 14 ماہ میں جو غلطیاں کی ہیں وہ خود کی ہیں، مزید لوگ بھی اسے چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے