شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف کی امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری

سمرقند (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سمرقند میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند میں موجود ہیں۔مزار پر حاضری کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چین اور روس سمیت دیگر متعدد ممالک کے سربراہان کے ساتھ اہم ملاقات کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے