خرم دستگیر

ملک میں سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا، خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےکہا ہےکہ سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بہت سے صنعت کار سولر اور بیٹریوں کی انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  ملک میں سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا ک ہشہباز شریف نے بجلی پیداوار میں 5 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سیلاب میں بھرپور کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی مزید پیداوار کے لیے کام کر رہے ہیں، نیوکلیئر پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

واضح رہے کہ خرم دستگیر نے مزید کہا کہ لائن لاسسز اور بلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، چینی کمپنی ساڑھے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سمندری طوفان کے باعث کچھ مشکلات آئی تھیں، 4 سال سے سی پیک پر کام نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے