آصف زرداری خالد مقبول صدیقی

آصف زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کرتے ہوئے مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے کے خدشات پر سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ آصف زرداری نے ایم کیو ایم رہنما کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مختلف معاملات پر گفتگو کی ہے اور آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانیاں کروائی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے