راجہ ریاض

عمران خان دہشتگرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں۔ راجہ ریاض

فیصل آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سی ای سی اجلاس میں تمام اراکین اور ایم این ایز کو بلائیں۔ شاہ محمود قریشی سی ای سی اجلاس میں عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے فارغ کریں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کو اس دہشت گرد تنظیم سے الگ کریں۔ میں ابھی تک تحریک انصاف میں ہوں، پی ٹی آئی کے بنانے کا مقصد فوت ہوچکا ہے۔ زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں نہیں گیا، اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی ہونی چاہیے، مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے