سراج الحق

ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لائے گی۔ سراج الحق

کوئٹہ (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے عدالتی اور سیاسی نظام میں حقیقی تبدیلی ہماری جماعت ہی لائے گی۔ ہم عمران خان کی طرح کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں کوئی عام شہری پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا۔ سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ صرف امیر اور طاقت ور افراد کو ملتے ہیں۔ ہم اس نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ عام شہری بھی پارلیمنٹ تک پہنچ سکے۔ اس وقت ملک میں ووٹ نہیں بلکہ نوٹوں سے سیاسی کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔ جمہوریت صرف جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کیلئے ہے جبکہ عام شہری حکمرانوں کی ناانصافی اور ظلم و زیادتی کے تلے دب چکا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماوں کو خریدا گیا اور نوٹوں کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے