نثار کھوڑو

ہم وقت سے پہلے انتخابات چاہتے ہیں، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جاری بیان میں کہا کہ  عوام حکومت بنا بھی سکتے ہیں اور گرا بھی سکتے ہیں، ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے بلکہ وقت سے پہلے انتخابات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کرکے سینیٹ کے لئے بہتر امیدوار سمجھا ایوان بالا میں پارٹی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی کے حکم پر چلتا ہوں پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنے کے سب پابند ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ایک طرف پیٹرول کے راکیٹ لانچر عوام پر چلائے جا رہے ہیں دوسری طرف ملک میں مہنگائی کم ہونے کی باتیں کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ ہم اس عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے عوامی احتجاج سمیت سب آئینی آپشن استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے