مولانا فضل الرحمن نوازشریف

مولانا اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے پی ڈی ایم اجلاس میں ہونے والی گفتگو اور فیصلوں پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس دوران دونوں قائدین نے اجلاس میں آصف زرداری کی گفتگو پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ لانگ مارچ اور استعفوں کے متعلق بھی پیپلزپارٹی نے اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے