جاوید لطیف

ملک میں اس وقت امید صرف نواز شریف ہیں،جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت امید صرف نواز شریف ہیں، دہشتگردی کے باوجود ہم 2013 میں بہتری لائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات ہونا ممکن نہیں۔ انتخابات کو پرانی مردم شماری پر کرائیں تو ممکن ہوگا، اگر مسائل سے نکلنا ہے تو بروقت انتخابات ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ 15 ماہ میں جمہوریت کمزور ہوئی لیکن اس سے پہلے کمان کس کے ہاتھ میں تھی، اگر کمان 15 ماہ قبل والے افراد کے پاس ہوتی تو جمہوریت مزید کمزور ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ شبر زیدی نے کہا کہ گزشتہ حکومت ملک کو تباہ کر کے گئی، ملک میں اس وقت امید صرف نواز شریف ہیں، دہشتگردی کے باوجود ہم 2013 میں بہتری لائے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ الیکشن کو آگے بڑھانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، انتخابات ملتوی ہونے کی بات وزیراعظم کے بیان سے جوڑی جا رہی ہے، یہ ن لیگ کی حکومت نہیں بلکہ اتحادیوں کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن ایک دن انتخابات ملتوی نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، وہ آتے ہی 2 سال میں سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے