منظور وسان

بہت سے لوگ جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ بہت سے لوگ جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، صرف طے کرنا ہے کہ انکو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیوچر بہت خراب دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ باہر چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ الیکشن 6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتے ہیں، عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہونگے، جو جیت کر آئیگا اسے حکومت میں موقع دیا جائے گا۔ ابھی جو عمران خان کے ساتھ ہیں وہ ہوسکتا ہےکہ چھ ماہ بعد نظربھی نہ آئیں، کون کس میں ملوث تھا کس نے کرپشن کی اب سب سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے احتساب سب کا ہوگا، احتساب نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا، احتساب ضروری ہے۔ الیکشن جیتنے کا جلسوں سے اندازہ نہیں لگایا جاتا ہے، جلسہ کرنا اور ہے اور الیکشن جیتنا اور ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

لاہور (پاک صحافت) فیض آباد دھرنا کمیشن میں اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب (موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے