علامہ طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے بھی نمائندہ خصوصی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر محموداشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔ مولانا طاہر محمود اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے انکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا طاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے