عثمان انور

ملک دشمن تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہی۔ آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک دشمن تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں اور ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں۔ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس کا فوری ایکشن لیا، آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا۔ مایوسی پھیلانے کے لیے پرانی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پی فالو نہ کرنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔ دونوں اداروں نے مل کر معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری قائم کردی گئی ہے، انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی واقعہ کے ذمہ داران کے تعین کےلیے انکوائری کمیٹی بنادی۔ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں۔ پولیس اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، فورس پر لازم ہے سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے