واٹس ایپ

واٹس ایپ کے 5 اہم پرائیویسی فیچرز جن کا علم سب کو ہونا چاہیے

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی پرائیویسی ڈائریکٹر عظمیٰ حسین نے ایسے 5 فیچرز کی نشاندہی کی ہے، جو صارفین کے اکاؤنٹس کو ممکنہ سکیورٹی خطرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ پہلا فیچر ڈس اپیئرنگ میسجز ٹرن آن کرنے کا ہے۔واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے تمام میسجز اور ملٹی میڈیا فائلز کو مخصوص وقت کے بعد غائب کر سکتے ہیں۔

دوسرا فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ان ایبل کا ہے۔ جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ڈیٹا کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی (واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔

تیسرا فیچر حساس چیٹس کو لاک کرنے کا ہے۔ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔ ان چیٹس کو اب سیکرٹ کوڈ کے ذریعے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر سے جس چیٹ کو لاک کرنا چاہتے ہیں، اسے اوپن کریں اور اوپر پروفائل نیم پر کلک کرکے لاک چیٹ آپشن کا انتخاب کریں۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے جون میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ کیا تھا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کر دیں۔

پانچواں فیچر واٹس ایپ کالز کے دوران آئی پی ایڈریس چھپانے کا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین صارفین واٹس ایپ پر کالز کے دوران آئی پی ایڈریس کو چھپا سکتے ہیں۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں ایڈوانسڈ آپشن کو سلیکٹ کریں۔ وہاں پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز کے آپشن پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے