شاہد خاقان عباسی

جس دن عمران خان کو لانے والوں نے ہاتھ اٹھایا اسی دن عدم اعتماد کی تحریک آجائے گی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس دن عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں نے ہاتھ اٹھایا اسی دن ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں ہمیشہ مداخلت ہوتی رہی ہے۔ 2018 کا الیکشن بھی چوری کیا گیا، ہم اسٹیبلشمنٹ کے اس رول کے خلاف ہیں جو آئین سے باہر ہو۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں مانگ رہے بلکہ ہم کہتے ہیں کہ عمران خان کو لانے والے ہاتھ اٹھا لیں۔ آپشن دیکھنا اسٹیبلشمنٹ کا کام نہیں، آپشن دیکھنا غیرآئینی ہے، اگر آپشن پر جانا ہے تو ہم حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اگلے جب بھی الیکشن ہوئے ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے، شفاف الیکشن کے بغیر اس ملک کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے