سیلاب

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے چالیس افراد جاں بحق و زخمی

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ کئی روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں گزشتہ چار دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کو ملک سے ملانے والے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگئی ہے اور گلگت بلتستان کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں 4 روز میں ہونے والی بارشوں سے اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے میں بارشوں سے 21 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ 4 گھروں کو مکمل نقصان ہوا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے سیلاب سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے