فیصل کریم کنڈی

کشمیری شہید بھٹو کو نہیں بھولے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے، ان کا کہنا ہے کہ کشمیری بزرگ شہید بھٹو کو نہیں بھولے۔ آزاد کشمیر انتخابات میں کشمیر جوان بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر کے الوداعی دورے کررہے ہیں، پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں اے ٹی ایم کے سوا کوئی امیدوار نہیں ملا۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  کشمیری خواتین محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو نہیں بھول سکتیں۔ان کا کہنا ہے کہ  آزاد کشمیر کے 44 حلقوں میں جیالے میدان میں ہیں، فواد چوہدری اور شہباز گل اپنے لیڈر کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے