سلمان خان

میں اب بھی عام لوگوں سے مختلف نہیں، سلمان خان

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہےکہ میں اب بھی عام لوگوں سے مختلف نہیں، ان کا کہنا ہے کہ آج بھی جب کوئی فلم دیکھتا ہوں تو اس کےکردار  جیسا بننا چاہتا ہوں، فلموں میں ہیرو جو اچھےکام کرتا ہے میں اس سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور اس کردار کو اپنے ساتھ گھر لے جانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی آنے والی فلم ‘رادھے’ کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب میں نوجوان تھا اور کوئی فلم دیکھتا تھا تو میں بھی اسی ہیرو کی طرح بننا چاہتا تھا، اور مجھے لگتا ہےکہ یہ کل ہی کی بات ہو۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر میں اپنے والدین کے سامنے چلبل پانڈے کی طرح  چلوں تو میرے والد مجھے ماریں گے، والدہ تھپڑ ماریں گی اور بہن بھائی بھی شرمندہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ گھر پہ ہم ایک بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں لیکن فلم میں کردار ہوتا ہے لیکن اس میں بھی بہت سی اچھی چیزیں ہوتی ہیں۔ ایک سوال پر سلمان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ‘بجرنگی بھائی جان’ جیسے کیریکٹر کو میں گھر لاسکتا ہوں اور اگر مجھ سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے  ایسے کردار میں سے 15 سے 20 فیصد بھی گھر میں عمل ہوگیا تو میرا مقصد پورا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے