محسن نقوی

پنجاب حکومت کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیر اعلی پنجاب نے زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 58 لاکھ خاندانوں کو مفت آٹا دیا جائے گا، 4 کروڑ 58 لاکھ خاندانوں کو مفت آٹا دیا جائے گا، 4 کروڑ 74 لاکھ آٹے تھیلے تقسیم کیے جائیں گے، شہریوں سے گزارش ہے کہ صبر و تحمل سے اور ترتیب سے آٹا وصول کریں۔

محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو چلادی، اس کارروائی میں جو لوگ ملوث ہے، اہلکاروں کو قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے، اب کوئی ایسا کرے گا توسخت جواب ملے گا، اب کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچی، گزشتہ 5 روز میں جو المناک حادثے ہوئے، تو ہم نے حکومت جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی رٹ قائم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دیا گیا ہے یہ جو سیاسی سرگرمی ہوئی اس پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، پنجاب حکومت نے زخمی اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا، جو زیادہ زخمی ہوئے ان کو 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے