فیصل واوڈا

جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں، فیصل واوڈا کی تنقید

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔ خیال رہے کہ ہر طرف سے تنقید کے بعد بھی عمران خان کا لانگ مارچ جاری ہے جس سے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے