شیخ رشید

ملک امن و امان سے متعلق وزیر داخلہ کا واضح موقف

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے امن  وامان سے متعلق واضح موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پشاور میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں خطاب کے دوران کہی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت  پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کے پی کے  وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت  بھی کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی اور وزیر داخلہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے  امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے نے امن وامان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے