اپوزیشن کا غیر فطری سیاسی اتحاد جلد اپنی موت آپ مر جائے گا، فیاض چوہان

لاہور (پاک صحافت) صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پی ڈیم  ایم کو غیر فطری اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا غیر فطری سیاسی اتحاد جلد اپنی موت آپ مر جائے گا۔  فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر  اپنے اتحادی جماعتوں سے دھوکا ملنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اختلافات سے بیگم صفدر کا انکار حقیقت سے بہت دور ہے، ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا ہے۔  پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل شریف اور آل زرداری کسی کو اپنے برابر بٹھانے کے روا دار نہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ن لیگ اور پی پی کے مستقبل کے لیے تھا۔

واضح رہے کہ پی ڈیم ایم  رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آرہے ہیں،  ذرائع کے مطابق  جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اگر بلاول اور مریم نے خود فیصلے کرنے ہیں تو انہیں سربراہی کیوں دی گئی۔ دوسری جانب آصف زرداری اور نواز شریف سے گفتگو میں مولانا نے کہا اتحاد برقرار رہنا چاہیے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کی شخصیت ہی پی ڈی ایم کو آگے لیکر چل سکتی ہے اور مولانا کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ شکایت نہیں ملے گی،ہر فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے