خورشید شاہ

عمران خان جو باتیں کر رہا ہے اس کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جو  باتیں کر رہا ہے اس کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم  پی ٹی آئی کو دعوت دیتے ہیں اسمبلی آ جائیں، ابھی تک وہ ممبران اسمبلی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان حکومت میں تھے تو انکارویہ یہی تھا اور اب بھی وہی ہیں جبکہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سامنے والی پارٹی جب اقتدار میں تھی اس وقت بھی وہ بضد تھے اور آج بھی ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور نیو کلیئر جیسے بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جھگڑا نہیں چاہتے ہیں، آج بھی ہم ان کو کہتے ہیں آجائیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف نے چھپ کر ہم سے رابطہ کیا جس کے حوالے سے ایاز صادق نے مجھے بتایا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسد قیصر اور پرویز خٹک سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے کل دوبارہ ملاقات کا کہہ کر چلے گئے، دوسرے دن ہم انتظار کرتے رہے لیکن وہ ملاقات کے لئے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے