واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ غائب کرنے والے فیچر سے متعلق نئی تبدیلی کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ویڈیو کالنگ اور چینٹنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے چیٹ غائب کرنے سے متعلق نئی تبدیلی کا اعلان کر د یا ہے ۔ کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے اطلاع دی کہ واٹس ایپ پر پیغامات غائب ہونے والا فیچر اب تین دورانیے پر مختص ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پچھلے کچھ عرصے سے 24 گھنٹوں میں چیٹ غائب کرنے والے فیچر پر کام کررہا ہے تاہم اب اس حوالے سے نئی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیا ل رہے کہ مذکورہ فیچر سے اینڈرائید بیٹا ورژن 2.21.9.6 استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ 24 گھنٹوں اور 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کا اہل تھا لیکن اب یہ ہی دورانیہ 90 دن پر بھی مشتمل ہوگا۔ اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 24 گھنٹوں، 7 دن اور 90 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے