مریم اورنگزیب

فواد چوہدری کی صحافیوں کیساتھ بدتمیزی قابل مذمت ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور ان پر الزام تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے آج کے کردار پر شدید مزمت کرتی ہوں، یہ صرف صحافی نہیں بلکہ اعوان میں بھی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جعلی خط کا سین ڈراپ ہو چکا ہے، 7 مارچ کو خط آیا تو عدم اعتماد کیوں جمع کی، ان کو معلوم ہوا کہ یہ اکثریت کھو چکے ہیں تو ان نے بیرونی سازش کا ڈھونڈ رچا، جب پاکستانیوں کو ان کے اعمال کا معلوم ہوا تو بیرونی سازش کے خط لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوجر کو عمران خان نے باہر بھگایا ہے، فرح گوجر عمران خان کی بیگم کی فرنٹ تھی، وفاق میں شہزاد اکبر اور پنجاب میں فرح گوجر کے ذریعے لوٹ مار کی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے