عطا تارڑ

لاڈلے کیلئے 90 دن ریمانڈ والی شق کو نہیں چھیڑا گیا۔ عطا تارڑ

لندن (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاڈلے کیلئے 90 دن ریمانڈ والی شق کو نہیں چھیڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں 90 دن کی ریمانڈ والی شق کو نہیں چھیڑا گیا، کیونکہ پتہ تھا کہ لاڈلے کے کیسز زیر التوا ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر چاہتے تو ایک قدم آگے چلے جاتے، پچھلی ترامیم میں گرفتاری کے بعد ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے 30 دن کیا گیا تھا۔ جو اصل قانون کے مطابق گرفتاری کے بعد 90 دن ہے۔ ہماری پارٹی کے لوگوں جو کیسز بھگتے ہیں، وہ 88 دن بھی جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کی تحویل میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ رول آف لاء کی بجائے مدد ان لاء کے رول کو ترجیح دی گئی، جس طرح 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے، اسی طرح 16 ستمبر کو یوم نجات منانا چاہیے، کیونکہ پاکستان کے مسائل کے حل عدل و انصاف میں مخفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے