نواز شریف

نواز شریف کا جلد ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر جلد ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔  خیال رہے کہ انہوں نے اس بات کا اظہار سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کے دوان کیا۔ یاد رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار مہتاب عباسی نے ملاقات کی۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے کہاکہ کہ جلد ملک واپس جانا چاہتا ہوں، بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کے دوران مزید کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں صادق و امین قرار دئیے جانے والے کا اصل چہرہ سامنے آگیا، یہ مکافات عمل ہے عوام کو بھی اب حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔ ملاقات میں ن لیگ کی تنظیم نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کو متحرک کرنے کےلئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے