فہد مصطفی

اداکار فہد مصطفی اور صبا قمر کو تنقید کا سامنا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ صبا قمر کو تنقید کا سامنا ہو گیا،  خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر ایک ویڈیو سانگ میں ایک ساتھ کرنے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر کے اس ویڈیو سانگ میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کو بطور ماڈلز کاسٹ کیا گیا ہے۔ عاصم اظہر کی ویڈیو سانگ میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب مداحوں کو اس ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کی موجودگی پسند نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ٹیزر کے کمنٹ باکس میں چند انسٹا گرام صارفین کی جانب سے صبا قمر اور فہد مصطفیٰ پر تنقید کی جا رہی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ اِن سینئرز فنکاروں کی جگہ نئے اور جوان چہرے لینے چاہیے تھے جبکہ کچھ صارفین کا اس جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے بعد خوشی اور جوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے