وزیراعظم شہبازشریف

سیلاب زدگان کیلئے ملنے والی امداد پر وزیراعظم کا چین اور ترکی سے اظہار تشکر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لئے ملنے والی امداد پر چین اور ترکی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی مدد کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیلاب اپنی شدت اور پھیلاؤ کے لحاظ سے کسی اور جیسا نہیں ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہا کہ چین نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم اس کی حمایت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ترکی سے ملنے والی امداد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کو متحرک کیا ہے جس کے تحت اب تک 6 پروازیں اتر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے