رانا ثناءاللہ

ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جب تک تمام سیاسی جماعتیں متحد نہیں ہوں گے ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے، تمام افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شہداء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی قربانیاں دے کر اس ملک میں امن کو قائم رکھا گیا۔ ملک کو قربانیوں سے حاصل کیا، فریڈم فائٹرز کی وجہ سے پاکستان بنایا، آزادی کے متوالوں نے جیل کی چکی بھی کاٹی اور دہشت گردی کی وجہ سے بھی قربانیاں دی ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک کی تقدیر نہیں بدلی لیکن جن کی تقدیر بدلی ان کا تو جواب نہیں دیتے کہ وہ کون تھی اور کون تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے لانگ مارچ کروں گا یہ کروں گا وہ کروں گا، فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، ایسے بیانات قوموں کے لیے تباہی کا باعث بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے