بلیغ الرحمان

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی فلاح بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے۔ موجودہ حکومت بھی بزنس کمیونٹی کیلئے اقدامات کررہی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے مختلف انڈسٹری سے وابستہ صنعت کاروں کے وفد کی مہر کاشف یونس کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے۔ وفد میں ڈاکٹر وقار چوہدری ایڈوائزر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کمال میاں، فیصل، اسد عطا اور خرم گلزار اور دیگر شامل تھے۔

وفد نے گورنر پنجاب کو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی فلاح بہبود کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کیونکہ بزنس کمیونٹی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے