چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایران کا سرکاری دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی جانب سے ایران کا سرکاری دورہ کیا گیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ایرانی اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ ایران کے دوران جنرل ندیم رضا کی ایران کے صدر سید ابراہیم ساداتی سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران خطے کے سیکیورٹی ماحول، دو طرفہ سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دونوں جانب سے بامعنی،دیرپا سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے آغاز کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری دورے کے دوران جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، اسلامی انقلابی گارڈ کے سربراہ، ایران کی بحری و فضائی افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک ایران فوجی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ سرحدیں یقینی طور پر امن و دوستی کی سرحدیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے