عثمان بزدار

ملکی ترقی کو روکنے کے لئے ہر کوشش ناکام رہے گی: عثمان بزدار

لاہور(پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ملکی ترقی کو روکنے کے لئے ہر کوشش ناکام رہے گی پی ٹی آئی نے قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور اب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بےنقاب ہوچکے ہیں، ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔

مزید پڑھیں: سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھائے گا: وزیر اعظم

اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی جبکہ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مجھے افسوس ہے، انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

عثمان بزار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں بلکہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لیے ٹیک آف کرچکا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے