رانا ثناء اللہ

قسط کی خاطر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے  پی ٹی آئی کو ملک دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قسط کی خاطر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کو اب نہ قومی اسمبلی پوچھ سکتی ہے اور نہ کوئی ادارہ پوچھ سکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس ہونے پر اگر کسی کا قصور ہے تو وہ دلاور خان گروپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ فنڈز کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کرتے ہیں اور ان کی اے ٹی ایمز بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔ اپنے مرضی کے جج لگا کر اپوزیشن کے خلاف فیصلے کروانے ہیں، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ دس یا بارہ جج ملک ارشد جیسے مل جائیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہاکہ شہباز شریف کو ملک کی ترقی کی سزا دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے نواز  شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق کہا کہ وہ کب آئیں گے اس کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا،  نواز شریف کسی ڈیل میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ایسا چاہتے ہیں۔ ن لیگ نے پہلے بھی منظم جماعت بنانے کی کوشش کی اب بھی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے