رانا ثناء اللہ

معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے گھر بارود خانہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے اور پختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کےلئے استعمال نہ کرے۔

واضح  رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے۔ وزیر داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے