افغانستان میں طالبان کا بڑا حملہ، 9 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

 افغانستان میں طالبان کا بڑا حملہ، 9 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے جنگجوؤں کے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 9 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے جنگجوؤں نے قندوز میں دونوں پولیس چیک پوسٹوں پر ایک ساتھ حملہ کیا۔

قندوز کے گورنر عبدالستار مرزاکوال نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن خلاالدین حاکمی نے کہا کہ حملوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، طالبان کی جانب سے ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

افغان آرمی کے ترجمان عبدالہادی نظری نے کہا کہ قندوز شہر میں ایک اور حملے میں طالبان نے افغان ملٹری بیس بم گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا، لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک افغان ذرائع نے شناخت سامنے نہ لانے کی شرط پر بتایا کہ بم کے دھماکے سے ملٹری ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ سرکاری فورسز پر بم کے ذریعے حالیہ حملوں میں طالبان چھوٹے ڈرونز استعمال کر رہے ہیں، افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند اکثر شوقیہ ڈرونز کا استعمال کرتے ہیں جن میں بارودی مواد نصب ہوتا ہے، اکتوبر کے آخر میں انہوں نے قندوز صوبے کے گورنر کے کمپاؤنڈ پر بم گرانے کے لیے بھی ڈرون استعمال کیا تھا۔

خیال رہے کہ قندوز میں طالبان باقاعدگی سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں اور قندوز شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جو حالیہ عرصے میں دو بار مختصر عرصے کے لیے طالبان کے قبضے میں آچکا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں افغانستان کے متعدد صوبوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ طالبان اور افغان حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے