فردوس عاشق اعوان

بشری بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکرٹریٹ کا بلیک باکس ہے۔ فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکرٹریٹ کا بلیک باکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی کی ہدایات پربنی گالا کے ساتھ پورے ملک کو چلایا گیا، ڈائری والی سرکار نے پی ٹی آئی سرکار کا خوب تختہ الٹایا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی جنتری کبھی زائچے اور کبھی ڈائری پی ٹی آئی سیاست کا کُل خلاصہ ہے۔

یاد رہے کہ رہے کہ جمعہ کے روز عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ ڈائری منظر عام پر آئی جس میں ہوشربا اور چشم کُشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے