عطا تارڑ

معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی میٹنگ میں طے پایا کہ بلیک اکانومی کو ہاتھ ڈالنا انتہائی ضروری ہے، اس کے ساتھ بجلی چوری روکنے میں چاروں صوبوں نے مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے، چاروں صوبوں نے بجلی چوری روکنے میں مدد کی یقین دہانی کروائی ہے، انتظامی امور اتنے پچیدہ نہیں جتنے نظر آرہے ہیں جلد حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جیل ملاقات کے لیے گئے تو وہاں ڈانٹ ڈپٹ ہوئی، پاکستان میں قانون موجود ہیں یہ کہنا کہ اینٹ اٹھا کر ماریں تو انارکی ہے۔ ڈونلڈ لو کو تو قوم سے پی ٹی آئی نے متعارف کروایا، ہم تو اس کو نہیں جانتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے