خواجہ آصف

عمران خان کی سوچ تبدیل ہوئی، اب ان سے گفتگو ہونی چاہئے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سوچ تبدیل ہوئی ہے، اب ان سے گفتگو ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے گفتگو کسی ایک نقطے پر نہیں ہونی چاہئے یہ مفاد پرستی ہوگی، اس کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی شکل دینی چاہئے تاکہ تمام شراکت دار بیٹھ کر مسائل دیکھ سکیں جو الیکشن سے بھی بڑے ہیں جس میں معیشت سرفہرست ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی نیوٹرل ہوگیا ہے اسی طرح عدلیہ اور ایگزیکٹو کو بھی اپنے حدود میں رہنا ہوگا، فوج نے ایک انیشیٹو لیا ہے تو باقیوں کو بھی حدود میں رہنا ہوگا، اس ملک میں سب کی شراکت داری ہے۔ بیٹھ کر سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، بنگلہ دیش میں روڈ میپ طے کیا گیا ہے، یہاں پر بھی طے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں سفیر پر حملے کا مطلب ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، افغانستان میں خلفشار کا نقصان ہمیں بھی ہوگا، ہماری دعا ہے کہ وہاں امن ہو، ٹی ٹی پی جو بھی حملہ کرے گی اس کے تانے بانے افغانستان سے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے