بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

کوئٹہ (پاک صحافت) شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں طوفانی آندھی، کہیں طوفانی بارش اور گھنٹوں تک اولے پڑے ہیں، تو کہیں سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ درجنوں گاڑیوں، باغات، فصلوں اور سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق چمن میں طوفانی آندھی اور ریت کے طوفان سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔ متاثرہ اضلاع میں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے آج رات غیر یقینی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں تباہی مچائی تھی جس کا ازالہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے