شہباز شریف

حکومت سے کس نے کہا کہ ہمیں این آر او دے دو؟ شہباز شریف

چارسدہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کہنا ہے کہ حکومت سے کس نے کہا ہے کہ ہمیں این آر او دےدو؟  شہباز شریف کاکہنا ہے کہ جیلیں کاٹنا کونسی ڈیل ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ مجھے دوران جیل زمینوں پر سلایا جاتا تاکہ مجھے مزید تکلیف پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے سے روکا گیا جو توہین عدالت ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےخود رنگ روڈ توسیع کی منظوری دی اور بعد میں شورمچایا، بالکل اسی طرح پہلے چینی ایکسپورٹ کی منظوری دی اور بعد میں امپورٹ کاحکم دیا، چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کمائے گئے، گندم، ادویات، ویکسینیشن اور دیگر اسکینڈلز بھی سب کےسامنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چور ڈاکو کہتے کہتے ملک کا کیاحال کردیا گیا، بی آر ٹی پشاور میں 126 ارب کی کرپشن ہوئی، بسیں چلیں نہیں بلکہ جل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے