اسحاق ڈار

معاشی استحکام کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی کون سے ورچوئل میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت معیشت کے استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشین انفراسٹریکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر کو ملک کے موجودہ معاشی منظر نامے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں فراخدلانہ تعاون پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر نے پاکستان اور ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے درمیان تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے سماجی ترقی کے لیے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہا۔ بینک کے صدر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری میں بینک کے کردار پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں گا۔ وزیر خزانہ نے ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے