آئی ایم ایف

دوست ممالک سے پاکستان کیلیے مالی امداد کا اعلان، آئی ایم ایف کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار آن لائن شرکت کررہے ہیں، ان اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف اسٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے اور ان پالیسیوں پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کررہا ہے، مزید یہ کہ آئی ایم ایف جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو تاہم آئی ایم ایف مشن چیف کی طرف سے پاکستانی حکام کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے